پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

یو این ڈی پی نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ،پاکستان کا غریب ترین ضلع اور غریب ترین صوبہ کون سا ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)نے پاکستان میں پائیدار ترقی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ پاکستان کا غریب ترین ضلع قرار دیا گیا گیا ہے جہاں غربت کی شرح 96 اعشاریہ 9 فیصد بتائی گئی ہے۔اس رپورٹ میں پاکستان میں بلوچستان سب سے غریب صوبہ قرار دیا گیا ہے، جہاں غربت کی شرح 71.2 فیصد ہے، بلوچستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 84.6 فیصد ہے، جبکہ شہری علاقوں میں

یہ شرح 37.7 فیصد ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غربت کی شرح کے حوالے سے تفصیل پیش کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ پاکستان کا غریب ترین ضلع قرار دیا گیا گیا ہے جہاں غربت کی شرح 96 اعشاریہ 9 فیصد بتائی گئی ہے۔اس رپورٹ میں پاکستان میں بلوچستان سب سے غریب صوبہ قرار دیا گیا ہے، جہاں غربت کی شرح 71.2 فیصد ہے، بلوچستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 84.6 فیصد ہے، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 37.7 فیصد ہے۔پاکستان کے صوبہ سندھ میں غربت کی مجموعی شرح 43.1 فیصد ہے دیہی علاقوں میں 75.5 فیصد اور شہری علاقوں میں 10.6 فیصد غربت ہے صوبہ خیبرپختوانخواہ میں غربت کی مجموعی شرح 49.2 فصد ہے، دیہی علاقوں میں 57.8 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 10.2 فیصد ہے پاکستان کا صوبہ پنجاب ملک میں غربت کے لحاظ سے سب سے کم یعنی 31.4 فیصد ہے۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 43.7 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 6.3 فیصد غربت ہے پاکستان کے قبائلی علاقے جنہیں فاٹا کہا جاتا ہے وہاں 73.7 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں غربت کی شرح 24.9 فیصد ہے، گلگت بلتستان میں 43.2 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔رپورٹ میں مختلف اہم شہروں کے اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق پنجاب میں مظفر گڑھ صوبے کا غریب ترین ضلع قرار دیا گیا جہاں غربت کی شرح 64 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔ سندھ میں ضلع تھرپارکر غریب ترین ضلع ہے، تھرپارکر میں غربت کی شرح 87 فیصد ہے،کوہستان صوبہ خیبرپختوانخواہ کا غریب ترین ضلع ہے جہاں یہ شرح 95 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔چاروں صوبوں کے امیر ترین اضلاع میں لاہور، کراچی، ہری پور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے حوالے سے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ غربت پر قابو نہ پایا گیا تو دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے ڈاکٹر طلعت اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور غربت کا آپس میں بڑا لنک ہے، کیونکہ لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہوگا۔ کچھ کرنے کو نہیں ہوگا تو وہ دہشت گردوں کی طرف مائل ہوتے ہیں، کیونکہ دہشت گرد ان کو پیسہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا پیسہ ایسے علاقوں اور لوگوں پر لگائیں جو غربت کی وجہ سیبہت محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان طبقاتی فرق بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سماجی رویوں میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ یہ رپورٹ تعلیم، صحت، پانی اور بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…