بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد تا کراچی نئی برق رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے اسلام آباد تا کراچی نئی برق رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پیر کو ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری دیوان عاشق حسین بخاری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کراچی اور میرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس بھی بحال کی جارہی ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے منصوبہ تجاوزات کے باعث بحال نہیں کیا جاسکا’ جاپان کا بین الاقوامی تعاون کا ادارہ تاخیر کے باعث مالی امداد سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔ایوی ایشن ڈویڑن کے انچارج وزیر نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بقیہ کام اگلے سال اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ دو مالی سال کے دوران چوالیس سرکاری عہدیداروں ‘ ایک سو چھ فیکلٹی ارکان اور یونیورسٹیوں یک ملازمین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجوا گیا ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں چھ ہزار نو سو پانچ غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…