جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری،موبائل صارفین سستی ترین کالز کر سکیں گے

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی جدید ترین اور 3G اور4G نیٹ ورک کی حامل واحد ٹیلی کام کمپنی زونگ نے اپنے صارفین کیلئے ‘ روم لائک ہوم’ آفر متعارف کروا دی ہے جس کے تحت سعودی عرب کا سفر کرنے والے صارفین زین نیٹ ورک کے ذریعے لوکل ریٹس کے برابر انٹر نیشنل رومنگ کی سستی ترین سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔یہ آفر زونگ کے تمام پری پیڈ صارفین کیلئے فراہم کی گئی ہے جو بغیر کسی چارجز کے صارفین کے نمبروں پر ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے۔ صارفین اپنے فون سے 310 ڈائل کر کے یا قریبی سروس سنٹر جا کر انٹر نیشنل رومنگ کی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس آفر کے تحت زونگ صارفین محض 25 پیسہ فی سیکنڈ(علاوہ ٹیکسز) کے حساب سے پاکستان اور سعودی عرب میں کالز کر سکیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رمضان کی آمد آمد ہے، اور یہ آفر ان صارفین کیلئے نہایت فائدہ مند ہو گی جو اس با برکت مہینے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔اس آفر سے زونگ کے تمام صارفین اپنے چاہنے والوں سے انتہائی ارزاں نرخوں پر بلاتعطل مستقل رابطے میں رہ سکیں گے۔زونگ کے چیف ریگولیٹری آفیسر اور چیف ایڈمن آفیسر ساجد محمود کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ زونگ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق ٹیلی کام کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔زونگ اس سے پہلے 12 ممالک میں موبائل اور لینڈ لائن پر انٹر نیشنل کالنگ کی ایک روپیہ + ٹیکس کے حساب سے ٹیلی کام انڈسٹری کی سب سے ارزاں آفر متعارف کروا چکا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اب ہم نے ‘ روم لائک ہوم’ آفرایسے وقت میں متعارف کی ہے جب ہمارے زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہو سکتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…