جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان سے بشریٰ بی بی نے شادی کس شرط پر کی؟ اہم سیاسی شخصیت نے ایسا سنگین دعویٰ کر دیا کہ ہوش ہی اُڑ جائیں، انتہائی شرمناک تبصرہ، بڑے الزامات عائد کر دیے

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہنی مون پر جانے کے لیے ٹکٹ کی پیشکش کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے موقع پر رانا ثناء نے کہا کہ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، شادی ایک مقدس رشتہ ہے مذاق نہیں اڑانا چاہیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی پہلے ہو چکی تھی لیکن معاملے کو چھپایا گیا۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو آفر دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان ہنی مون پر جانا چاہیں تو ان کو ٹکٹ آفر کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ ہے بوڑھا ہے یا جوان، جس کسی نے بھی عمران خان کی شادی کا سنا ہے اس نے یہی کہا کہ دُر فٹے منہ، لکھ دی لعنت۔ رانا ثناء اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جس طریقے سے شادی کی انہوں نے شادی جیسے مقدس رشتے کو پامال کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس طرح ریحام خان کے ساتھ عمران خان کی نہیں بنی مجھے شک ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی نہیں بن سکے گی۔ اس موقع پر ان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ شادی اس شرط پر ہوئی کہ وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے تو وہ خاتون اول ہوں گی۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس خبر کے آنے کے بعد بہت لعن طن ہوئی اور شادی کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ رانا ثناء اللہ سے صحافی نے سوال کیا کہ اگر تحریک انصاف والوں نے آپ کو ولیمے کی دعوت دی تو کیا آپ جائیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو گیا تو پھر پیچھے کچھ بھی نہیں رہے گا، وہ مجھے کبھی بھی ولیمے پر نہیں بلائیں گے۔  ایک پریس کانفرنس کے موقع پر رانا ثناء نے کہا کہ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، شادی ایک مقدس رشتہ ہے مذاق نہیں اڑانا چاہیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی پہلے ہو چکی تھی لیکن معاملے کو چھپایا گیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…