پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا سے مزید 38 تارکین وطن امریکا روانہ،متعدد پاکستانی بھی شامل

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)بحرالکاہل کے ایک جزیرے سے 38کے تارکین وطن امریکا آباد کاری کے لیے روانہ ہو گئے ۔ ان مہاجرین کی امریکا آبادکاری کا معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں طے پایا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست ناؤرْو سے پینتیس مہاجرین کا ایک اور دستہ امریکا میں آبادکاری کے لیے روانہ ہو گیا ۔

اتوار کو روانہ ہونے والے اس پانچویں گروپ میں افغانستان، پاکستان، میانمار اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن کے علاوہ چار بچوں پر مشتمل ایک سری لنکن خاندان بھی شامل ہے۔اس طرح آسٹریلیا سے امریکا میں آباد کیے جانے والے مہاجرین کی تعداد 187 ہو گئی ہے۔ ناؤرْو کے حکومتی حلقوں کا کہنا تھاکہ رواں مہینے کے اختتام کے قریب تارکین وطن کا ایک اور گروپ امریکا کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔ناؤرو اور پاپوا نیوگنی کے جزائر میں کسی حد تک مقید تقریباً دو ہزار تارکین وطن کی حالت زار کو بہتر بنانے کی حامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان ایان رِنٹول کا کہناتھا کہ اگلے ہفتے کے دوران امریکی حکام ناؤرْو پہنچ رہے ہیں اور وہ مزید تارکین وطن کا انتخاب کریں گے۔رِنٹول کا یہ بھی کہناتھا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکا جانے والے مہاجرین کے بعد سیاسی پناہ کے بقیہ متلاشیوں کو فوری طور پر آسٹریلیا میں لا کر اْن کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق ان جزائر میں مقیم مہاجرین کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے ان تارکین وطن کو کھلے سمندر میں پکڑ کر ناؤرْو اور پاپوا نیوگنی کے جزائر میں قائم امیگریشن مراکز میں مقید کر دیا جاتا تھا۔ ان کیمپوں میں مقیم مہاجرین کی حالت زار پر انسانی حقوق کے حلقے مسلسل سراپا احتجاج تھے۔امریکی صدر اوباما کے دور میں انسانی ہمدردی کے تحت ان مہاجرین کی ایک مخصوص تعداد کو امریکا بسانے کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈاس ڈیل کو ’فضول‘ قرار دے چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…