بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے مرکزی بنک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔چین کے عوامی بنک(پی بی اوسی) نے2017کی چوتھی سہ ماہی میں مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد کے بارے میں اپنی طویل رپورٹ میں کہا ہے کہ چین سپلائی سائڈ ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں سہولت کے لیے اپنی محتاط اور غیر جانبدار مالیاتی پالیسی جاری رکھے گا۔
مناسب اور مستحکم رقم (لیکویڈیٹی) کو برقرار رکھے گا۔اوررقم کی فراہمی کے ذرائع کو کنٹرول کرے گا۔’’دوستون‘‘والا ریگولیٹری فریم ورک جس میں مالیاتی ٹولز اور میکرو محتاط ریگولیشن دونوں کا استعمال شامل ہے کو بہتر بنایا جائیگا۔پی بی او سی نے تین اہم ذمہ دارویوں کے نشاندہی کی ہے۔جن میں حقیقی معیشت کی خدمت ، خطرات کا تدارک اور مالیاتی اصلاحات شامل ہیں۔