جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

شرجیل انعام میمن خطرناک ترین بیماری میں مبتلا،فوری آپریشن نہ کیاگیا تو مستقل طورپر معذور ہوسکتے ہیں، میڈیکل رپورٹ میں افسوسناک انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کی طرف سے سابق صوبائی وزیر شرجمیل انعام میمن کیلئے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں جمع کرادی ہے اور سفارش کی ہے کہ شرجیل انعام میمن کی ڈسک کی تبدیلی کیلئے فوری آپریشن کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں تاخیر سے شرجیل انعام میمن مستقل طور پر معذور ہوسکتے ہیں

شرجیل انعام میمن کے لئے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈا کٹر خالد شیر پروفیسر آف نیورالوجی ( جے ایس ایم یو ) جناح پوٹ گریجوکیٹ میڈیکل سنٹر کراچی نے کی تھی اور اس بورڈ میں دیگر مشہور ڈاکٹر بھی موجود تھے رپورٹ کے مطابق میڈیکل بور ڈ نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا تفصیلی میڈیکل معائنہ کیا رپورٹ میں دماغ کی ایم آر آئی اور ای سی جی میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کا فوری علا ج کرنے کی ضرور ت ہے میڈیکل بورڈ نے شرجیل انعام میمن کو مرگی کے مرض میں مبتلا قرار دیا ہے ماضی میں شرجیل میمن لندن اور دبئی کے ہسپتالوں میں زیر علاج رہے ہیں جب وہ پاکستان واپس آئے تھے تو متعلقہ ہسپتالوں میں بھی زیر علاج رہے ہیں میڈیکل بورڈنے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ شرجیل میمن کا علاج مسلسل جاری رہنا چاہیے اور ان کے ای سی جی کا مسلسل ریکارڈ کرنا ہوگا جس انداز میں بیماری موجود ہے اس سے لاپرواہی ہرگز نہیں برتنی چاہیے رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے جسمانی اعضاء کا آپس میں توازن بہتر نہیں ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ مریض کا فوری آپریشن کرکے بیماری کو ختم کیا جائے ۔ سپریم کورٹ آج کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کی اپیل کی سماعت بھی کررہی ہے ،سماعت کرنیوالے بینج کے سربراہ چیف جسٹس ثاقب نثار ہیں ۔  احتساب عدالت کی طرف سے سابق صوبائی وزیر شرجمیل انعام میمن کیلئے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں جمع کرادی ہے اور سفارش کی ہے کہ شرجیل انعام میمن کی ڈسک کی تبدیلی کیلئے فوری آپریشن کی ضرورت ہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…