اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ٗ جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے اسے سینٹ کا ٹکٹ آفر کیا ٗمسلم لیگ ن عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیان محض سیاسی شہرت اور اہمیت حاصل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔انہوں نے تحریک انصاف تو چھوڑ دی مگر اس جماعت کے سربراہ کے سکھائے ہوئے جھوٹ کو نہ چھوڑا۔انہوں نے کہاکہ وہ کس کے ایجنڈے پر اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے اسے سینٹ کا ٹکٹ آفر کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے وفادار اور مخلص کارکنوں کی موجودگی میں ہمیں کسی باہر والے کو ٹکٹ دینے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی گنجائش ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ٗ جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے اسے سینٹ کا ٹکٹ آفر کیا ٗمسلم لیگ ن عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔