منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سید نور نے اپنی اہلیہ صائمہ کے ہمراہ ویڈیو پیغام کے ذریعے طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)معروف ہدایتکار سید نور نے اپنی اہلیہ صائمہ کے ہمراہ ویڈیو پیغام کے ذریعے طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے،جس نے یہ گھٹیا کا م کیا اسے معافی مانگنا پڑے گی ورنہ وہ اس کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے ۔گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ صائمہ اور سید نور کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہیں تھیں جس پر سید نور نالاں نظر آئے۔انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔

جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سوشل میڈیا خود ساختہ چینلز نے ان کی علیحدگی کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں چلائیں، جس نے یہ گھٹیا کام کیا، اسے معافی مانگنا پڑے گی ورنہ وہ ان کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ہدایت کار سید نور کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ صائمہ نے بھی اس بات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علیحدگی کی جھوٹی افواہ سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور آگے بھی ہم ساتھ رہیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…