جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

7300سال بعد جاپان میں زیر سمندر قدیم آتش فشاں پھٹنے کو تیار

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان میں زیر سمندر ایک قدیم ترین آتش فشاں پھٹنے کو تیار ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں 10 کروڑ لوگوں کو ہلاک کرنے کی طاقت موجود ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ آتش فشاں 7300 سال قبل بھی پھٹا تھا۔پھٹنے سے قبل پیدا ہونے والے ابھار کا پھیلائو تقریباً 10 کلومیٹر ہے جبکہ یہ 1968 فٹ بلند ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 32 مکعب کلومیٹر لاوا موجود ہے۔

سائنسدانوں کا کہناتھا کہ یہ آتش فشاں بغیر وارننگ کے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس کے نتیجے میں دس کروڑ لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں اور آتش فشاں کے دھویں کی وجہ سے مصنوعی انداز سے سردی شروع ہو سکتی ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آتش فشاں کے نتیجے میں سونامی بھی آ سکتی ہے جو جنوبی جاپان اور چین کے علاقے تائیوان کو متاثر کر سکتی ہے، لہریں شمالی اور جنوبی امریکا تک جا سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کوبے یونیورسٹی کے کوبین اوشن باٹم ایکسپلوریشن سینٹر (کوبیک) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں تصدیق کی گئی ہے کہ 7300 قبل یہی لاوا پھٹنے کے نتیجے میں جنوبی جاپان میں قدیم ترین جومون تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…