پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کا انوکھے انداز میں مداحوں کا شکریہ

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ خان کی پانی میں تیرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ اپنے چاہنے والوں کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کررہے ہیں۔ بالی ووڈ پر ویسے تو سب ہی خانوں کا راج ہے لیکن ان خانوں میں کنگ کا درجہ رکھنے والے شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف بالی ووڈ پر بلکہ دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔

اور مختلف پوسٹ اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں اور اس بار انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہونے پر اپنے چاہنے والوں کو شکریہ منفرد انداز میں ادا کیا۔ انہوں نے پانی میں ڈوب کر اپنے چاہنے والوں کو ویڈیو پیغام دیا کہ یہ ویڈیو بنانے کا ارادہ کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ اتوار کی ایک دوپہر کو اپنی تیراکی کے کم ترین تجربے سے جو کچھ بہتر کرسکتا تھا وہ کیا، لیکن آپ اسے جج کرنے کے بجائے محسوس کریں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے پانی میں جانے کے دوران بیک گرائونڈ میں ان کے مشہور دائیلاگز ’پیار دوستی ہے، بڑے بڑے ملکوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں‘ چلائے گئے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…