پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پاک فوج کے کیپٹن نے عاصمہ جہانگیر کو سلیوٹ کیا تو وہ حیران رہ گئیں سلیوٹ تو فوجی افسران کو کیا جاتا ہے، مجھے کیوں کیا؟وجہ پوچھنے پر کیپٹن نے ایسی بات کہہ دی کہ عاصمہ جہانگیر نے اسے گلے لگا لیا، دلچسپ واقعہ

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاک فوج کے جوان نے عاصمہ جہانگیر کو سلیوٹ کیا، نجی ٹی وی نیو نیوز کے معروف اینکر احمد قریشی معروف وکیل عاصمہ جہانگیر کا ایک دلچسپ واقعہ سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی  ٹی وی نیو نیوز کے اینکر معروف وکیل عاصمہ جہانگیر مرحومہ کا ایک دلچسپ واقعہ سامنے لے آئے ہیں ۔ احمد قریشی نے بتایا کہ

یہ 2004کی بات ہے جب اسلام آباد کے ائیرپورٹ چین سے ایک سرکاری وفد پاکستان پہنچا تھا۔ اس وقت پاک فوج کے جوانوں کی بھی ائیرپورٹ پر ڈیوٹی لگائی گئی تھی اور پاک فوج کا ایک کیپٹن ائیرپورٹ سے باہر جانے والے خارجی دروازے پر تعینات تھا ۔ اسی دوران عاصمہ جہانگیر بھی سفر کر کے پاکستان پہنچی تھیں اور وہاں سارے مراحل سے گزرنے کے بعد جیسے ہی خارجی دروازے سے باہر نکلنے لگیں تو وہاں تعینات پاک فوج کے کیپٹن نے انہیں سلیوٹ پیش کیا جس پر عاصمہ جہانگیر حیران رہ گئیں اور پاک فوج کے کیپٹن سے استفسار کیا کہ یہ تو آپ کے ایس او پیز (قواعد و ضوابط)کے خلاف ہے کہ ایک فوجی کسی عام شہری کو سلیوٹ پیش کرے ، پاک فوج کا جوان سلیوٹ اپنے سینئر افسران کو کرتا ہے پھر آپ نے مجھے کیوں سلیوٹ کیا؟عاصمہ جہانگیر کی بات سن کر سلیوٹ کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن نے جواب دیا کہ آپ کی بات درست ہے کہ پاک فوج کا جوان کسی عام شہری کو سلیوٹ پیش نہیں کرتا لیکن پاک فوج کا جوان ایک ماں کو تو سلیوٹ کر سکتا ہے۔پاک فوج کے کیپٹن کی اس بات پر عاصمہ جہانگیر اتنی متاثر ہوئیں کہ اس نوجوان کو گلے لگا لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کی معروف قانون دان اور صف اول کی خاتون وکیل ، سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے سے گھر میں انتقال کر گئی تھیں۔



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…