جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں کبھی فلمیں تلاش نہیں کرتا اچھی فلمیں خود بخود مجھ تک پہنچ جاتی ہیں،شاہ رخ

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کبھی فلم تلاش نہیں کی بلکہ فلمیں خود انہیں منتخب کرتی ہیں۔حال ہی میں آٹو ایکسپو2018 میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے کام اور فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کا فلم کے انتخاب کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ فلم مجھے خود منتخب کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان کا شمار ان خوش قسمت اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں کیرئیر کی ابتدا ہی سے بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسرز کے ستھ کام کرنے کا موقع ملا اور خوش قسمتی سے ان کے حصے میں بہت کم ایسی فلمیں آئیں جو باکس پرآفس پر ناکام ہوئیں۔ تاہم اب بالی ووڈ میں 25 سال گزرجانے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں کبھی فلمیں تلاش نہیں کرتا بلکہ اچھی فلمیں خود بہ خود مجھ تک پہنچ جاتی ہیں۔ کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں پچھلے 15 برسوں سے بطور پروڈیوسر بالی ووڈ میں اپنے فرائض انجام دے رہاہوں اور میں نے صرف ان فلموں میں کام کیا جن کے بارے میں لگا کہ مجھے ان فلموں میں کام کرنا چاہئے۔صحافیوں کی جانب سے اکشے کمار کی سماجی مسائل پر مبنی فلموں جیسے’’ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا‘‘ اور’’پیڈمین‘‘کے حوالے سے پوچھا گیا تو شاہ رخ نے کہا کہ ہر اداکار کے فلمیں منتخب کرنے کا الگ انداز ہوتا ہے، اسے جو موضوع ٹھیک لگتا ہے وہ اسی حساب سے فلموں میں کام کرتا ہے۔ شاہ رخ کے خیال میں فلموں کے ذریعے ایک مضبوط پیغام عوام تک پہنچایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کو فلم سے جوڑے رکھنے کے لیے فلم میں تفریحی عنصر ہونا بھی ضروری ہے ورنہ لوگ بور ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…