جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

روزانہ ایک انڈہ جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ناشتے میں انڈے ہوسکتا ہے بیشتر افراد کو پسند ہوں اور یہ ہے بھی صحت کے لیے اہم غذا جو پروٹین، آئرن، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ تاہم اگر روزانہ ایک انڈہ کھایا جائے تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس کا جواب برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں : روزانہ 2 انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ برٹش ڈائیٹیٹک ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق ایسی کوئی پابندی نہیں کہ آپ روزانہ کتنے انڈے کھا سکتے ہیں۔

تاہم اگر یہ تعداد دو ہو تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، ڈی ، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزاءبھی ملتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے جسمانی دفاعی نظام طاقتور ہوتا ہے، دانتوں ، ہڈیوں اور جلد کی صحت میں بہتری آتی ہے جبکہ انڈوں میں شامل امینو ایسڈز ذہنی تناﺅ اور بے چینی میں کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : انڈوں کے ساتھ یہ احتیاط بیمار ہونے سے بچائے تاہم محققین کا کہنا تھا کہ انڈوں کو بہت زیادہ کھانا جسم میں اضافہ کیلوریز کا باعث بنتا ہے جبکہ غذائی عدم توازن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انڈے کھانے سے پہلے انہیں اچھی طرح پکائیں کیونکہ کچے یا خراب انڈے فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…