پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ سٹارز تعلیمی میدان میں پیچھے لیکن بالی ووڈ میں خاصے کامیاب رہے

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) کچھ بالی ووڈ سٹارز ایسے بھی ہیں جو بالی وڈ میں خاصے کامیاب رہے تاہم وہ تعلیمی میدان میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہ کر سکے۔بالی ووڈ کے کئی اداکار چھوٹی عمر سے ہی شوبز میں محنت کر رہے ہیں اور ان کا شمار صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن انہیں یہ کامیابی اپنا تعلیمی سفر ادھورا چھوڑ کر ملی۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی بالی ووڈ فنکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو نہایت کم تعلیم یافتہ ہیں۔

کپور خاندان کی باصلاحیت چشم و چراغ کرینہ کپور نے صرف 20 سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا تھا۔ اس وقت وہ ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں کامرس کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ مگر پہلی فلم کے بعد ہی وہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ مصروف ہوگئیں جس کے باعث وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔بالی وڈ کے سپراسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی کئی فلموں میں ناظرین کو حصول تعلیم کی ترغیب دے چکے ہیں مگر خود انھیں پڑھنے لکھنے کا شوق نہیں تھا جبکہ ان کے والد طاہر حسین فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے مگر انھوں نے بمشکل ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد والدین سے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، چنانچہ انھیں مجبور نہ کیا جائے۔عامر کے والداور والدہ کی بہت ڈانٹ کے باوجود انھوں نیکالج میں داخلہ نہیں لیا۔کترینہ کیف کو اسکول میں داخل نہیں کروایا جاسکا۔ مختلف اساتذہ سے وہ گھر ہی پر تعلیم پاتی رہی۔ پھر جب کالج جانے کی عمر ہوئی تو انھوں نیماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ یہاںان کی مصروفیت اس نوعیت کی تھی انھیں بیشتر وقت مختلف شہروں کے درمیان سفر میں رہنا پڑتا تھا۔معروف اداکار سلمان خان نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باندرا کے سینٹ سٹینلاز ہائی اسکول میں داخلہ لیا، لیکن وہ وہاں اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکے۔بولی وڈ کے نوجوان ہیروز میں سے ایک ارجن کپور تعلیمی میدان میں ہمیشہ سے کندذہن تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران ارجن نے کہا تھا کہ لکھنا پڑھناانھیں ہمیشہ سے بْرا لگتا تھا۔ بڑی مشکل سے وہ کھینچ تان کر بارھویں تک پہنچے تھے مگر اس میں فیل ہونے کے بعدانھوں نے اپنے والدین سے صاف صاف کہہ دیا تھاکہ اب وہ کسی صورت پڑھائی کی طرف نہیں آئیں گے۔اداکاری کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پریانکا چوپڑا تعلیم کے میدان میں گریجویشن مکمل نہیں کر سکی ہیں-اکشے کمار جنہوں نے اسکول سے فارغ ہونے کے بعدکالج کا رْخ کیا۔ مگر چند ہی ماہ گزرے تھے کہ انھوںنے کا لج کو خیرباد کہہ دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…