پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن کے لئے ہر صوبے کے الگ ہی ریٹ ہیں ،بلوچستان میں ایک سیٹ کی قیمت کیا ہے؟خیبرپختونخوا کیلئے عمران خان کو کتنی بڑی رقم آفرکی؟شیخ رشید کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے ہر صوبے کے الگ ہی ریٹ ہیں بلوچستان میں سیٹ ایک ارب روپے جبکہ عمران خان کو خیبر پختونخوہا سے سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم میں چپقلش کے باعث پیپلز پارٹی سینٹ میں بازی لے جائے گی۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جذبات میں آکر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفے دینے کا فیصلہ نہیں کیا تھا

بلکہ مجھے امید تھی میرے بعد تحریک انصاف بھی استعفے پیش کر دے گی۔ مجھے کسی کا خوف نہیں تھا اور پنڈی میں نہ ہی کوئی ضمنی الیکشن کا ڈر تھا کہ مقابلہ کرنا پڑ جائے گا۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ تین دن رہ گئے ہیں دفعہ کرو استعفیٰ نہ دو تب میری عقل کو بات لگی۔ پتہ نہیں آئندہ دو ماہ کے بعد ملک میں الیکشن ہوں گے یا سلیکشن بد تمیز انسان ہر صبح اداروں کو گالیاں دے رہا ہے اور ملک کا وزیراعظم عدلیہ کے فیصلے ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بات کرتا ہے۔ نواز شریف اور مودی ایک انٹرنیشنل ایجنڈے پر کام کرر ہے ہیں کشمیر جا کر مودی کا نام تک نہیں لیا۔ یہ پاک فوج کو توڑنا چاہتے ہیں۔ فوج جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف کو نواز شریف بنانے میں میرا بہت بڑا رول ہے۔ میں نے سات سال جیل میں گزارے نواز شریف کے پاس پیسہ تھا۔ لوگوں کو شہرت چاہیئے میڈیا میں آکر ہم سیاست دان اپنی اوقات بھول گئے ہیں۔ دبئی سے عمران خان کو کے پی کے سے سینٹ کی سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی آفر کی ہے۔ ہر صوبے ک اسینیٹ کی سیٹ کے لئے الگ ریٹ ہے۔ بلوچستان میں ایک ارب روپے کا ریٹ چل رہا ہے سینٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی زیادہ سیٹیں حاصل کر لے گی۔ رضا ربانی نواز شریف کو سپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں ضیاء الحق ہاتھ پکڑ کر لے کر آئے

اور میں ان کے ساتھ ہوتا تھا۔ جب نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے ایک جنرل صاحب باوردی ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرتے تھے فوج نے اب تک نالائق سیاست دان کی سپورٹ کی ہے۔ اچھا نمائندہ فوج آج تک نہیں لا سکی۔ جمالی صاحب ایک ووٹ سے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیس کا فیصلہ تین مار کو آ رہا ہے۔ دیکھنا ہوگا جج صاحب ریٹائر ہوں گے یا ان کی مدت میں اضافہ ہو گا۔

نواز شریف کیس میں بچ نہیں سکتے۔ آرٹیکل62ون ایف کے تحت نواز شریف تاحیات نا اہل ہوں گے۔ گزشتہ دور حکومت میں شوکت عزیز اور شاہد خاقان عباسی ملے ہوئے تھے ایل این جی بہت بڑی کرپشن ہے۔ پیر والے دن سب کو پتہ چل جائے گا ۔ حدیبیہ پیپر ملز چوروں کی ماں اور ایل این جی کیس کی نانی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اختلافات آخر اچھا ہو گا اگر یہ حالات رہے تو تحریک انصاف کراچی میں اچھا کام کر سکتی ہے۔ مگر ابھی تک پی ٹی آئی نے کراچی میں کام نہیں کیا۔(علی)۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…