پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وہ رکن اسمبلی جو خاموشی سے 40سے زائد کمرشل عمارتوں کا مالک بن گیا،بینک اکاؤنٹس میں بھی بڑی رقم موجود، حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / راولپنڈی(نیوزڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی اے ستار راجپر کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ کے روبرو رکن سندھ اسمبلی

ستار راجپر کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے پر نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی، نیب نے پیش رفت رپورٹ پیش کر دی.نیب رپورٹ کے مطابق ستار راجپرکے ایک بینک اکاؤنٹ میں 15کروڑ روپے کا سراغ لگا لیا، ستار راجپر نے مختلف شہروں میں40سے زاید کمرشل پراپرٹیز بھی بنائیں، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، عدالت نے ستار راجپر کے خلاف مزید پیش رفت رپورٹ 5 اپریل کو طلب کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت میں بھی توسیع کردی۔علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے 75 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے ناظر کو تصدیق کا حکم دے دیا، دو رکنی بینچ کے روبرو لیاری ایکسپریس وے کے75متاثرین کی معاوضے کیلیے ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ناظر ہائی کورٹ کو متاثرین کی تصدیق کا حکم دے دیا۔محمد حنیف سمیت دیگر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کیلیے لیاقت آباد کے گھروں کو مسمار کیا گیا، عدالت متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کی ہدایت دے چکی جب کہ 5 سال گزرگئے مگر معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے۔‎



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…