منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

دپیکا اور رنویر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔سلور اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے اور دونوں کی جوڑی نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔دونوں اداکاروں کے درمیان طویل عرصے سے قربتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اور کئی اہم تقریبات سمیت متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں نے اپنے تعلق کے حوالے سے آج تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔رنویر سنگھ پڈوکون فیملی سے بھی مل چکے ہیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھی اور پھر رنویر کے گھر والوں کی جانب سے ڈمپل گرل کے لیے ساڑھی کے تحفے نے ان خبروں میں مزید جان ڈال دی تھی۔لیکن اب ایک نئی چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے اور اس حوالے سے دونوں کے گھر والوں نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ساحل سمندر پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا پسند ہے اس لیے ان کی شادی کی تقریب بھی کسی ساحلی شہر میں ہو گی اور جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے کسی اچھے مقام کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…