پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فلم منی کارنیکا میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں ٗکنگنا رناوٹ کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوٹ نے اپنی فلم ’منی کارنیکا ٗدی کوئین آف جھانسی‘ کے خلاف تنازع کھڑا کرنے والے برہمن انتہاپسندوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں۔تفصیلات کے مطابق خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ کی آنے والی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ پر3 دن قبل ریاست راجستھان کا برہمن گروپ ’سروا برہمن مہاسابھا‘ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ فلم میں ان کی رانی یعنی ’جھانسی کی رانی‘ کے نامناسب سین ہیں۔

برہمن گروپ کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ حال ہی میں فلم میں ’جھانسی کی رانی‘ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے برٹش انگریز عہدیدار کے درمیان رومانوی مناظر پر مبنی گانے کی شوٹنگ کی گئی ہے تاہم اب برہمن انتہاپسندوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے کہا کہ ان کی فلم کے خلاف وہ لوگ ہی تنازع کھڑا کر رہے ہیں جو ایسے واقعات سے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کنگنا رناوٹ نے بتایا کہ ان کی فلم میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں،ان کی فلم ہندوستان کی خاتون کی جانب سے انگریزوں سے جنگ آزادی پر مبنی ہے۔کنگنا رناوٹ نے واضح کیا کہ فلم میں کوئی بھی رومانوی سین نہیں اور نہ ہی فلم رومانٹک ہے۔جودھپور ایئرپورٹ پر نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے کہا کہ برہمن انتہاپسند ایسی خواتین کے خلاف جھوٹے تنازعات پیدا کرنے میں مصروف ہیں، جنہوں نے وطن کی آزادی کیلئے انگریزوں سے جنگ لڑی۔خیال رہے کہ ’منی کارنیکا ٗدی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔جھانسی کی رانی نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…