پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالاخر الطاف حسین کا نمبر بھی آگیا، تاریخ میں پہلی بار بانی ’’ایم کیو ایم‘‘کی پاکستان واپسی کیلئے دھماکہ خیز قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ کو طلب کرلیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار میں شائع نوٹس کے مطابق بانی متحدہ کو 30 روز میں عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے ٗبرطانوی اخبار میں یہ اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی طرف سے شائع کرایا گیا ہے۔اشتہار میں بانی متحدہ کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ وہ اشتہار کی اشاعت کے بعد 30 یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

برطانوی اخبارمیں شائع ہونے والے اس اشتہارمیں بانی ایم کیوایم کے لندن اور کراچی کے پتے درج ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی نمبر ایک) کی جانب سے یہ اشتہار برطانوی اخبار ’’دی گارجیئن‘‘ میں شائع کرایا گیا ہے۔برطانوی اخبار میں جو نوٹس شائع کیا گیا ہے اس میں بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج شاہ رخ ارجمند کا ہی نام درج ہے۔برطانوی اخبار میں جو نوٹس شائع کیا گیا ہے اس میں لکھا کہ چونکہ ملزم جوکہ نائن زیرو عزیز آباد کراچی کا رہائشی ہے اور جس کا موجودہ پتہ 58۔57 فرسٹ فلور الزبتھ ہاؤس، ہائی اسٹریٹ، ایج ویئر، مڈل سیکس، ایچ اے 8، 7 ای جے، برطانیہ ہے، اس نے ایف آئی اے اسلام آباد کاؤنٹر ٹیررازم ونگ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/120B/34/109 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 01/2015 بتاریخ 05/12/2015 میں درج جرائم کا ارتکاب کیا ہے(یا مشتبہ طور پر جرائم کا ارتکاب کیا ہے) اور ملزم کے مفرور (یا خود کو چھپا لینے کی وجہ سے) وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں لہٰذا مذکورہ مقدمے میں ملزم کی پیشی ضروری ہے اس لیے وہ اس نوٹس کے شائع ہونے کے 30 یوم کے اندر عدالت میں پیش ہوں۔خیال رہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو دفتر سے گھر جارہے تھے

کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ بانی متحدہ کو پاکستان میں سینکڑوں مقدمات کا سامنا ہے تاہم تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی حکام نے ان کی پیشی کو ممکن بنانے کیلئے اس طرح کا کوئی اقدام اٹھایا ہے۔نوٹس میں بانی متحدہ کو مجموعہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔یہ امکان بھی ہے کہ مذکورہ نوٹس بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر بھی بھیجے جائیں

اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی عدالت نے اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔مقدمے کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کو احکامات جاری کیے تھے کہ بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے جس کی وجہ سے اس کیس میں گرفتار ملزمان سید محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کو سزا سنائے جانے میں تاخیر کا سامنا ہے جنہیں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل اور منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…