پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سارہ علی کو ہیروئن بنانے کی ہریتھک کی خواہش مکمل نہ ہوسکی

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی آنے والی فلم’ ’سپر تھرٹی‘‘ کا سب کو ہی انتظار ہے، جس میں ہریتھک روشن بھارت کے معروف ماہر ریاضیات آنند کمار کے روپ میں نظر آئیں گے۔اگرچہ اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے جاری ہے، اور 2 دن قبل ہی اس کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، تاہم تاحال اس فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔خبریں تھیں کہ 44 سالہ ہریتھک روشن چاہتے ہیں کہ اداکار سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان ’سپر تھرٹی‘ میں ان کی ہیروئن بنیں۔

ہریتھک روشن نے اپنی اس خواہش کا اظہار فلم ساز وکاس بہل سے بھی کیا تھا، تاہم سارہ علی خان کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔گزشتہ روز 7 فروری کو سارہ علی خان کا بھی ایک بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے صرف اور صرف فرسٹ کلاس اداکاروں کے ساتھ فلمیں کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دکن کیرونیکل کے مطابق سارہ علی خان چاہتی ہیں کہ وہ ہریتھک روشن اور شاہد کپور جیسے فرسٹ کلاس اداکاروں کی ہیروئن بنیں۔اگرچہ ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ بھی ابھی ریلیز نہیں ہوئی۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ انہیں کئی فلم ساز فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ نئے اداکاروں کے بجائے منجھے ہوئے ہیروز کی ہیروئن بنا چاہتی ہیں۔تاہم ہریتھک روشن اور سارہ علی خان کی خواہشوں کے برعکس اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم ’سپر 30‘ میں ٹی وی اداکارہ 25 سالہ مرنال ٹھاکر کو کاسٹ کرلیا گیا۔ہدایت کار ویکاس بہل کی اس فلم کو 23 نومبر 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔دو دن قبل ہی اس فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی، جس میں صرف ہریتھک روشن کو دکھایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…