پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کرلیا

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ گزشتہ 2 سال سے کسی بولی وڈ فلم میں نظر نہیں آئیں، تاہم پھر بھی وہ شہ سرخیوں کا حصہ رہیں۔پریانکا چوپڑا نہ صرف خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہیں، بلکہ ان کا شمار ایسی اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے، جو تمام معاملات پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ہر لڑکی اور اداکارہ کی طرح پریانکا چوپڑا کی محبت اور ان کی شادی سے متعلق بھی ہمیشہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ہیں۔

مگر گزشتہ 2 سال سے ان میں اضافہ دیکھا گیا۔پریانکا چوپڑا جب سے ہولی وڈ فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ کی وجہ سے امریکا میں رہنے لگی ہیں، تب سے ان کی منگنی، شادی اور تعلقات سے متعلق چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم اب انہوں نے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔فلم فیئر نے پریانکا چوپڑا کا خصوصی انٹرویو کیا، جس دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کسی سے شدید ترین محبت کی، تاہم اب وہ گزشتہ ایک سال سے اکیلی ہیں اور اب ان کا تعلق کسی کے ساتھ نہیں۔پگی چوپس نے ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہوں نے امریکا میں رہائش کے دوران کسی سے ملاقاتیں کیں، اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کے کسی کے ساتھ شدید رومانوی تعلقات رہے ہیں۔پریانکا چوپڑا نے خواتین کی انگلیوں کو انگوٹھی سے خالی ہونے کو عورت کے غیر شادی شدہ اور غیر منگنی شدہ ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خالی انگلیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ تاحال سنگل ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…