منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(آن لائن) ویرات کوہلی نے حال ہی میں انوشکا شرما سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی 2 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’’پری‘‘کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا جس میں انوشکا شرما خوفناک چڑیل کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

انوشکا شرما نے اس سے قبل کسی بھی فلم میں اتنا خوفناک روپ اختیار نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم’’پری‘‘ اپنے پہلے پوسٹر کی ریلیز سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔چند روز قبل فلم کے دوٹیزر ریلیز ہوئے تھے جن میں انوشکا کو زنجیروں اور بیڑیوں میں قید دکھایا گیا تھا اور اب فلم کاایک اور ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں انوشکا مکمل طور پرایک چڑیل کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ جہاں انوشکا کے مداح ان کے اس نئے روپ کو سراہ رہے ہیں وہیں ان کے شوہر ویرات کوہلی کو بھی اپنی بیوی کا یہ خوفناک روپ بے حد پسند آیا ہے۔ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یاد رہے کہ یہ کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے انوشکا کے نئے روپ اور فلم کے ٹریلر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…