جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف بری طرح پھنس گئے، وزیراعلیٰ کے کہنے پرکتنے بندے مارے، طاہر القادری کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ کس نے بنایا تھا، دبئی سے گرفتار ہونیوالے انسپکٹر عابد باکسر نے لائیو شو میں کیا انکشافات کئے تھے

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں تقریباََ 64کے قریب جعلی پولیس مقابلوں سمیت اغوا قتل و دیگر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب پنجاب پولیس کا سابق انسپکٹر عابد باکسر انٹر پول کے ذریعے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 64کے قریب جعلی پولیس مقابلوں سمیت اغوا قتل و دیگر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب پنجاب پولیس کا سابق انسپکٹر عابد باکسر

انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم دبئی سے ملائشیا جاتے ہوئے پکڑا گیا، عابد باکسر کے سر پر لاکھوں روپے کا انعام بھی مقرر ہے، دبئی پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اپنے تمام جعلی پولیس مقابلوں کا ذمہ داری اعلیٰ شخصیات کو ٹھہرانے والے عابد باکسر کی وطن واپسی نے نئی بحث چھیڑ دی ۔ ملزم کے عدالتوں میں ماضی کے مختلف پولیس افسران کے خلاف ممکنہ بیانات کے خدشات نے کھلبلی مچا دی۔ روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ 64کے قریب جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث عابد باکسر بریگیڈئیر (ر)محمود شریف کے بیٹے عمر شریف کو قتل کرنے اور ان کی بیوہ نسیم اشرف کو اغوا کے بعد قتل کرنے، اپنے ماموں ظفر اقبال اور ان کے بیٹوں کے ساتھ مل کر ان کی اربوں روپے کی پراپرٹی جن میں لاہور میں ایک سینما ہال، ڈیفنس میں پلاٹ اور اسلام آباد میں پراپرٹی وغیرہ شامل ہے پر قبضہ اور دیگر مقدمات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزم لاہور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ عابد باکسر کو دبئی ائیرپورٹ سے ملائیشیا جاتے ہوئے تصویری اشتہار کی لسٹ میں نام ہونے پر تصدیق ہونے کےبعد انٹرپول نے گرفتار کیا ہے جسے دبئی پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر

کو پری پلان کے تحت پاکستان لایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت اپوزیشن میں بھی کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ ملزم عابد باکسر متعدد بار بیرون ممالک سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ اس نے بطور ایس ایچ او جتنے بھی جعلی پولیس مقابلے کئے وہ براہ راست اپنے افسران بالا کے

کہنے پر کئے جن کے پیچھے اس وقت کی حکومت کے احکامات ہوتے تھے۔ یاد رہے کہ لاہور میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے متعدد ایسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن کے پیچھے کے محرکات بارے تفتیش کے بعد پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ ان کو دبئی میں بیٹھا عابد باکسر لیڈ کر رہا ہے جن میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کا قتل اور ملت پارک کے علاقہ میں قتل کئے جانے والے کیبل آپریٹر

کا قتل بھی شامل ہے جس کا مقدمہ سابق انسپکٹر عابد باکسر اور انسپکٹر نبی بخش کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ عابد باکسر کی گرفتاری اور وطن واپس لائے جانے کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے اخبار کو تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘میں اینکر مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر

کا کہنا تھا کہ اس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کہنے پر کئی لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا ہے۔ عابد باکسر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنے بھی پولیس مقابلے ہوتے ہیں وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر کئے جاتے ہیں۔ شہباز شریف کے کہنے پر کئی پولیس مقابلوں میں بندوں کو مارا، طاہر القادری کو ٹھکانے لگانے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا تھا، عمر ورک، سابق ایس ایس پی لاہور

شفیق گجر، مشتاق سکھیرا منصوبے میں شامل تھے، پنجاب میں جتنے بھی پولیس مقابلے ہوتے ہیں وہ وزیراعلیٰ کی اجازت اور حکم پر کئے جاتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے طاہر القادری کو جان سے مارنے کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا تھا۔ عمر ورک، سابق ایس ایس پی لاہور شفیق گجر، مشتاق سکھیرا یہ سب لوگ اس منصوبہ میں شامل تھے۔عابد باکسر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ایس ایچ او سبزہ زار

تھے تو ان بتایا گیا کہ شہباز شریف پانچ بندوں کو مروانا چاہتے ہیں جس پر میں نے انکار کر دیا ۔ میرے انکار کے بعد مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ پانچ بندے عمر ورک کے ذریعے مروادئیے گئے ہیں۔ عابد باکسر نے پروگرام میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر بے شمار لوگوں کو پولیس مقابلوں میں قتل کیا۔عابد باکسر نے مزید کیا کہا۔۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…