پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کانوٹس واپس لے لیا

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کے خط کا جائزہ لیا،اس میں توہین عدالت والی کوئی بات نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کس نے پرویزاشرف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا؟۔راجہ پرویز اشرف کے وکیل وسیم سجاد نے بتایا کہ راجہ پرویز اشرف کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا ۔

خط میں لکھاتھا کہ رینٹل پاور کیس میں حکومت اثرانداز نہیں ہو رہی،سابق وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کے خط کا متن دیکھنا ہوگا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا اس وقت راجہ پرویز اشرف وزیراعظم تھے ؟۔وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ جی ہاں راجہ پرویزاشرف وزیراعظم تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خط میں ایسی کیا زبان تھی جو توہین آمیز تھی۔اس پر وسیم سجاد نے بتایا کہ راجہ پرویز اشرف نے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…