پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

خیبرپختونخواہ حکومت کا شاندار کارنامہ ، 70سالوں سے جو کام کوئی حکومت نہ کر سکی تحریک انصاف کی حکومت نے کر دکھایا

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ میں اب دیوانی مقدمات کو زیادہ سے زیادہ ایک سال میں نمٹادیا جائے گا، 70سالوں میں جو کوئی حکومت نہ کر سکی تحریک انصـاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے کر دکھایا،خٹک حکومت کا تاریخی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق 70سالوں میں جو کوئی حکومت نہ کر سکی تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے وہ کارنامہ سر انجام دیدیا ہے۔

خیبرپختونخواہ میں اب دیوانی مقدمات کو زیادہ سے زیادہ ایک سال میں نمٹا دیا جائے گا، خٹک حکومت کے اس تاریخی فیصلے نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ عدالتوں میں کیس مینجمنٹ شیڈولنگ کے تحت غیر ضروری مراحل ختم کر دئیے گئے ہیں جب کہ فیصلے کے تحت اب عدالتوں میں درخواست اور وکلاتی عمل کی مدت 60دن مقرر کر دی گئی ہے۔ سول اور ایپلٹ کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد تحریری فیصلہ 15دن میں دے دیا جائے گا جبکہ عدالتوں میں تاریخی حربوں کی حوصلہ شکنی اور اپیل در اپیل کی محدود تعداد مقرر کر دی گئی ہے۔ درخواستوں سے متعلق ریکارڈ اور معلومات کی چھان بین کیلئے 30دن مقرر کئے گئے ہیں۔ مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کی مدت 1سال ہو گی جبکہ عدالت میں تنکیحات کیلئے 7دن متعین کر دئیے گئے ہیں۔ سماعت کی تاریخ تبدیل کرنے کیلئے درخواست کی صورت میں صرف دو مواقع دئیے جائیں گے جبکہ فریق کی جانب سے مسلسل تاریخ کی صورت میں عدالتوں کو مختصر فیصلہ سنانے کا اختیار بھی دیدیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں بھی پنجاب بورڈ آف ریونیو کے تحت زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا جو کہ متعدد اضلاع میں مکمل ہو چکا ہے لیکن دیوانی مقدمات کی مدت سے متعلق کوئی قانون سازی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی جبکہ سندھ ، بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور فاٹا میں اس حوالے سے حکومتوں کا کوئی بھی کام سامنے نہیں آیا۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…