پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نجی ٹی وی چینل کے صحافی پروڈیوسر اور چینل کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی مطیع اللہ جان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالت عالیہ کے خلاف ٹاک شو کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک مطیع اللہ جان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا نجی ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دے ۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن نے عدالت عالیہ کے خلاف تضحیک آمیز ٹاک شو کیا تھا اور عدالت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، آئندہ سماعت میں وہ ذاتی طور پر پیش ہوں، عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اور چینل کے مالک کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے ،عدالت کا مذید کہنا تھا کہ مطیعاللہ جان عدالتوں کے خلاف زھر اگلنے کے عادی ہو چکے ہیں،انہو ں نے عدالتوں کے خلاف مہم شروع کی ہے، عدالت نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجے کا حکم دیا،عدالت نے ٹاک شو کے سی ڈی اور ٹاک شو کے ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…