پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

احتساب عدالت، اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آ با د کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، قاضی مصباح نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ہجویری فانڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خرید و فروخت نہیں کر سکتے ۔

جو فیصلہ ہوتا ہے بورڈ کرتا ہے پھر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جائیداد ضبطگی کے چودہ دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا،جس پر قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فورا رجوع کرتے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔فیصلہ 14 فروری کو سنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…