منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن نے سینٹ الیکشن کے لئے کئی امیدوار فائنل کردیے

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کے سینٹ میں اسلام آباد سے مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو جبکہ پنجاب سے رانا مقبول، اسحاق ڈار، نزہت عامر اور کامران مایئکل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے آصف کرمانی، طارق فاطمی، بریسٹر سیف اللہ عرفان صدیقی بھی سینٹ کے ٹکٹ کے دوڑ میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونیو الی مشاور ت کے بعد مسلم لیگ ن نے سینٹ میں ٹکٹ حوالے سے کئے امیدوار فائنل کردیے ہیں جن میں اسلام آباد سے مشاہد حسین سید اور اسد جو نیجو کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ پنجاب سے سابق آئی جی سندھ رانا مقبول، اسحاق ڈار، نزہت عامر اور کامران مائکل کو ٹکٹ دینے کے نام فائنل کردیے گئے ہیں جبکہ پنجاب سے 12 سینٹ کے نشتیں خالی ہورہی ہے جن میں ایک نہال ہاشمی کی سیٹ بھی فارغ ہوئی ہے تو اس پر نواز شریف کو شہباز شریف نے بریفنگ دی تھی کہ ہمیں مختلف جگہ پر ایڈجیسمنٹ کرنی ہے جیسے چکوال سے میجر ریٹائر طاہر اقبال پہلے سے ایم این اے ہیں لیکن وہاں سے سردار عباس کا بڑا گروپ ضلع کونسل اور ضمنی انتخابات جیت کر مسلم لیگ ن میں آیا ہے تو ان دونوں میں سے بھی ایک کو سینٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا جبکہ رحیم یار خان سے چوہدری منیر جو کہ مریم نواز کے سمدھی ہیں اور ان کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں بڑی سیاسی تبدیلی بھی آئی ہے لیکن وہاں سے سابقہ ن لیگی رہنما جعفر اقبال اس تبدیلی سے کافی دل بردشت ہے جس پرنواز شریف ان دونوں میں سے کسی ایک کو سینٹ کا ٹکٹ دے گا اس کے علاوہ آصف کرمانی جو کہ صرف 6ماہ کے لیے بابر اعوان کی سیٹ خالی ہونے کے بعد سینٹر منتخب ہوئے تھے ان کے سمیت طارق فاطمی بریسٹر ظفر اللہ اور عرفان صدیقی بھی سینٹ کے دوڑ میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…