اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باعث میں پاکستان چھوڑ چکی ہوں، مجھے اور میری بیٹی کو دھمکیوں کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے میں نے اپنی بیٹی کو اسکول سے اٹھالیا، سابق کرکٹرز نے مجھے عمران خان سے دور رہنے اور ان سے کسی قسم کا خطرہ مول نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ریحام خان نے کہا کہ دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہوں، دھمکیوں کے
باعث بیٹی کو بھی اسکول سے نکالنا پڑا، جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں، اس بات کا مجھے شدید غصہ ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کر سکتی، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی۔ ریحام خان کے بیانات پر صحافی شہزاداقبال ان کے ہی جھوٹ سامنے لے آئے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں ریحام خان کے ٹویٹس پیش کردیئے جس میں وہ اپنی شادی کی بار بار تردید کرتی رہیں انہوں نے 19نومبر کو بھی شادی کی تردید کی تھی اور ٹویٹس میں کہاتھا کہ اگر کوئی اچھی خبر ہوگی تو میں خود اپنی فیملی کو بتاؤں گی۔جبکہ اس وقت تک ان کی شادی ہوچکی تھی۔