پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’ریحام خان اب کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گی‘‘عون چوہدری شدید مشتعل، بہت کچھ کہہ ڈالالیکن ریحام خان نے جواب میں صرف6الفاظ پر مبنی ایک ہی جملے میں لنکا ڈھادی‎

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کے سیکرٹری عون چوہدری ریحام خان کے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران عمران خان سے متعلق باتوں پر شدید مشتعل ہوگئے ، ٹوئٹر پر اپنے ردعمل نے ریحام خان کو دھمکی دے ڈالی، اپنے ٹویٹس میں عون چوہدری نے دھمکی دی کہ اگر ریحام خان خاموش نہ رہیں تو وہ ان کو بے نقاب کردیں گے، عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں اور وہ خود ایسی بدنیتی پر مبنی الزامات کا جواب نہیں دیں گے لیکن اگر میں نے ریحام خان کے بارے میں کچھ کہا

تو پھر ان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، عون چوہدری نے تو اپنے دِل کی بھڑاس نکال لی لیکن اس کے جواب میں ریحام خان بھی چپ نہیں رہیں اور ایسا جواب دے دیا کہ عون چوہدری اور عمران خان ہی کیا پوری تحریک انصاف کو ہی ہلاکر رکھ دیا، ریحام خان نے صرف6الفاظ پر مبنی ایسا جملہ لکھ ڈالا جس نے کھلبلی مچادی، ریحام خان نے لکھا کہ ’’ابھی تو کچھ کہا ہی نہیں‘‘ تجزیہ نگار وں کا دعویٰ ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل ریحام خان مسلسل ایسے ’’انکشافات‘‘ کا سلسلہ جاری رکھیں گی جس سے تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور پڑے گی اور اسے الیکشن میں شدید نقصان کا سامناکرنا پڑ سکتاہے، فی الحال یہ تو واضح نہیں کہ ریحام خان نے ایسا کیاکچھ چھپا رکھا ہے جو کہ وہ بعد میں سامنے لائیں گی لیکن اب تک جو کہا اس کو ’’ابھی تو کچھ کہا ہی نہیں‘‘ قرار دینے سے ‎یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ ان کے پاس ایسی بہت سی باتیں ہیں جو کہ تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین کو پریشان کرتی رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باعث میں پاکستان چھوڑ چکی ہوں، مجھے اور میری بیٹی کو دھمکیوں کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے میں نے اپنی بیٹی کو اسکول سے اٹھالیا، سابق کرکٹرز نے مجھے عمران خان سے دور رہنے اور ان سے کسی قسم کا خطرہ مول نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں ریحام خان نے کہا کہ دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہوں، دھمکیوں کے باعث بیٹی کو بھی اسکول سے نکالنا پڑا، جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں، اس بات کا مجھے شدید غصہ ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کر سکتی، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ ریحام خان دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں بیٹھ کر اپنی لڑائی نہیں لڑ سکتی، سابق کرکٹرز نے مجھے پاکستان چھوڑنے اور عمران خان سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور عمران خان سے کسی قسم یک لڑائی مول نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔‎



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…