ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ریحام خان کے الزامات پر عمران خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا، تصدیق کردی گئی،بشریٰ بی بی سے شادی کب ہوگی؟ اعلان کردیاگیا

datetime 6  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی شادی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے انہوں نے شادی کا پیغام بھیج رکھا ہے،خاتون کی گھر والوں سے مشاورت جاری ہے جونہی خوشخبری آئے گی پوری قوم کو آگاہ کرینگے ، ہم نے کبھی خیبر پختونخوا حکومت سے ہیلی کاپٹر کی درخواست نہیں کی ، جب بھی ہیلی کاپٹر استعمال کیا اس کی رقم کی ادائیگی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے کی گئی ، عمران خان کرپٹ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پیر کے روز نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نے ریحام خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہپہلی بار سن رہا ہوں کہ ریحام خان کو کوئی دھمکی دے رہا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی جاتی ، میں بھی بہت سے حقائق سے واقف ہوں مگر ریحام کے خلاف بات نہیں کروں گا، نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کرپٹ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، اس لئے ان کے خلاف بہت سی سازشیں کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں ایک دوسرے کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں ۔ عمران خان کھلے دل کے آدمی ہیں کوئی بات دل میں نہیں رکھتے ۔ سنڈے ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے دل کھول کر جوابات دیئے۔ عمران خان کرپٹ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ عمران خان بے شمار انٹرویوز دیتے ہیں ۔ سنڈے ٹائمز انٹرویو کے بڑے منفی پہلو ہیں ۔ اس انٹرویو میں کچھ باتیں سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کی گئیں ۔ عمران خان کے خلاف روزانہ آرٹیکل چھپتے رہتے ہیں مگر ہم کبھی پرواہ نہیں کی ۔ ریحام خان سے متعلق سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ بہت سی باتیں میں بھی جانتا ہوں جن سے ریحام خان کو نقصان ہو سکتا ہے مگر ہم ان پر کوئی الزام نہیں لگا رہے ۔ ریحام خان کے عمران پر لگائے گئے

الزامات درست نہیں ہیں ۔ ریحام کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں ۔ ریحام خان کا بھارتی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو سازش کا حصہ ہے ۔ ریحام کو انتخابات سے قبل یہ باتیں کیوں یاد آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی جاتی ۔ حقائق سے واقف ہوں مگر ریحام خان کے خلاف بات نہیں کرونگا۔ پہلی بار سن رہا ہوں کہ ریحام خان کو بھی کوئی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان نے

شادی کا پیغام بھیج رکھا ہے ۔ خاتون کی گھر والوں سے مشاورت جاری ہے ۔ مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہو گا ۔ جواب آئے گا تو پوری قوم کو شادی کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ عمران خان کی تیسری شادی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے ۔ خاتون کی جانب سے جواب آیا تو تاخیر نہیں ہو گی ۔ عمران خان نے جس خاتون کو شادی کا پیغام دیا ہے ان کے پانچ بچے ہیں اور کچھ بچے شادی شدہ بھی ہیں ۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کبھی خیبرپختونخوا حکومت سے ہیلی کاپٹر کی درخواست نہیں کی ۔ جب بھی ہیلی کاپٹر استعمال کیا اس کی ادائیگی تحریک انصاف کے اکاؤنٹ سے کی گئی ۔ خیبرپختونخوا کے دوروں کے دروان قوانین کے مطابق ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا ۔ سرکاری دوروں کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ بھی ساتھ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کارروائی کو سراہتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…