پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سر زمین سعودیہ غیر قانونی تارکین وطن کیلئے تنگ

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی ریجنل پولیس نے غیر قانونی تارکین کیخلاف مہم کے دوران دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے الثمامہ میں کارروائی کرتے ہوئے 50 غیر معیاری ہوٹل اور دکانیں منہدم کر دیں ۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو ترجمان پولیس نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں جاری غیر قانونی تارکین کیخلاف مہم کے دوران الثمامہ کے مضافاتی علاقے میں غیر قانونی طور پر نامعلو م افراد نے عارضی ہوٹل اور دکانیں قائم کی ہوئی تھیں جہاں غیر معیاری کھانا اور دیگر اشیاء فروخت کی جاتی تھی ۔

پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے جب مذکورہ علاقے کا دورہ کیا تو وہاں غیر قانونی طورپر قائم کئے گئے ریسٹورانٹ اور دکانوں کا انکشاف ہوا،مذکورہ مقام پر لوگ تفریح کیلئے آتے تھے جنہیں یہ افراد غیر معیاری خوراک ، عارضی خیمے ، چٹائیاں اور دیگر ضرورت کی اشیاء کرائے پر فراہم کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے 50 دکانوں اور ہوٹلوں کو مسمار کر دیا جبکہ متعدد غیر قانونی تارکین وطن کو بھی زیر حراست لیا ہے،ہوٹلوں سے برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء خورونوش بھی ضبط کر کے تلف کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…