بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مصطفیٰ کمال کا ماسٹر سٹروک، سارے حساب برابر کر دئیے ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی کے بعد پی ایس پی بھی لڑائی میں کود پڑی، فاروق ستار کو بڑا سرپرائز دیدیا، سب ششدر رہ گئے

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فاروق ستار لیڈر شپ کے اہل نہیں، اصل چہرہ گزشتہ رات سامنے آگیا، ایم کیو ایم اور اس کے بانی کا کردار مشکوک ہے ،سب کے سامنے آچکا، فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں وہ کب کی ختم ہو چکی، ان کا کردار بارہویں کھلاڑی جیسا ہے جو صرف فیلڈنگ تک محدود ہوتا ہے،کل ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالا گیا، جس کو ٹکٹ نہیں ملا وہ پی ایس پی میں آجائے،

رضا ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی کے بعد ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو بڑی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے رہنما رضا ہارون نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑے سامنے آنے کے بعد آج بیان دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار لیڈر شپ کے اہل نہیں رہے ان کا اصل چہرہ گزشتہ رات سامنے ااگیا ہےدوسری جانب ایم کیو ایم اور اس کے بانی کا کردار مشکوک ہے جو سب کے سامنے آچکا ہے۔ فاروق ستار اورعامر خان کے درمیان ٹکٹس کی تقسیم پر لڑائی ہوئی اور کل ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالا گیا ۔ انہوں نے فاروق ستار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کر رہے ہیں وہ کب کی ختم ہو چکی۔ وہ لیڈر شپ کے اہل نہیں رہے ان کا کردار بارہویں کھلاڑی جیسا ہے جو صرف فیلڈنگ تک محدود ہوتا ہے۔انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ جن کو ٹکٹ نہیں ملے وہ پی ایس پی میں آجائیں ان کو خوش آمدید کہا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان میں واضح دھڑے بندی سامنے آئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان سینٹ ٹکٹس پر شدید اختلافات دیکھنے میں آئے، اطلاعات کےمطابق عامر خان نے فاروق ستار کو بحث کے دوران تھپڑ بھی جڑ دیا تھا جس کے بعد عامر خان کی قیادت میں دھڑے کا کراچی بہادر آباد میں

اجلاس منعقد ہوا جب کہ فاروق ستار کی قیادت میں دھڑے کا اجلاس بی آئی بی کالونی میں ہوا جس میں ایک دوسرے پر شدید الزامات اور تنقید کی گئی جبکہ دونوں اطراف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بہادر آباد میں ہونے والے اجلاس میں سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کی موجودگی نے عامر خان کی پوزیشن کو مضبوط بنا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…