پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

9شادیاں کرنے والی عرب دنیا کی معروف مسلمان اداکارہ کی ’’فائیو سٹار‘‘ قبر میں تدفین،اس ’’فائیو سٹارقبر‘‘ کو کیوں بنایاگیا اور اس میں کیا سامان رکھاگیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عرب دنیا کی معروف ترین مسلمان اداکارہ صباح جن کا تعلق لبنان سے تھا ان کا انتقال26نومبر 2014کو ہوا، صباح لبنان کی عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ اداکارہ اور گلوکارہ تھیں ، اداکارہ صباح کے بارے میں عرب دنیا میں متعدد کہانیاں مشہور ہیں وہ اپنی 9 شادیوں کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں ، اداکارہ صباح کے منیجر جوزیف غریب نے ان کی زندگی کے چند رازوں سے دنیا کو آگاہ کیا ہے ،صباح کا انتقال 26نومبر

کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک ہوٹل میں ہوا جہاں وہ طویل عرصے سے رہائش پذیر تھیں ، صباح کے انتقال پر تمام عرب ریاستوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیا صباح کو لبنان اور شام میں خاص طورپر اداکارہ اور موسیقی کے حوالے سے پسند کیاجاتاتھا،اداکارہ صباح 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں بتایاجاتاہے کہ صباح کا پیدائشی نام جانیٹ جرجس الفغالی تھا اور اپنا کیریئر شروع کرتے ہوئے انہوں نے اپنے لیے صباح کا نام منتخب کیا صباح نے اپنی زندگی میں ہی اپنی تدفین کے بارے میں عجیب و غریب وصیت کی تھی جس کے مطابق انہیں بیروت کے نواح میں واقع ان کے آبائی گاؤں میں دفن کیاگیا جہاں ان کی قبر کی تعمیر انتہائی پرتعیش انداز میں کی گئی ، بتایاجاتاہے کہ صباح کی قبر میں ڈریسنگ ٹیبل، قیمتی فرنیچر ، ایل سی ڈی سمیت دیگر الیکٹرانک آلات اور بہت سی ایسی چیزیں رکھی گئی تھیں کہ بلاشبہ ان کی قبر کو ایک فائیو سٹار قبر کہاجاسکتاہے، صباح کی مقبولیت کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ان کے عربی لوک گیت تھے جن کی وجہ سے عرب دنیا میں ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ،لبنانی اداکارہ صباح نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز مصر سے کیاتھا اور 90سے زائد فلموں میں کام کیا، کہاجاتاہے کہ صباح نے 9شادیاں کی تھیں ،جن افراد سے انہوں نے شادیاں کی تھیں ان میں مشرق وسطی کی معروف اہم شخصیات شامل ہیں جن میں سے ایک لبنانی پارلیمان کے رکن بھی تھے ، صباح کی ایک اور منفرد بات یہ بھی تھی کہ وہ بیک وقت چار ممالک کی شہریت رکھتی تھیں جن میں امریکہ، اردن لبنان اور مصر شامل ہیں ۔کئی اہم عرب رہنماؤں سمیت اردن کے مرحوم بادشاہ شاہ حسین کے خاندان کے ساتھ بھی صباح کے قریبی تعلقات تھے ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…