پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شرم کی بات ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بجائے نواز شریف نے اپنا ہی رونا رویا،نااہلی نواز شریف کیلئے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی،اہم سیاسی رہنما نے کھری کھری سنادیں

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنے لگ گئے ہیں،شرم کی بات ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بجائے نواز شریف نے اپنا ہی رونا رویا،نااہلی نواز شریف کیلئے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی،مقام عبرت ہے کہ ابھی حکومت اپنی ہی ہےلیکن نواز شریف در بدر ہیں،

نواز شریف سے پوچھیں پچھلے دس سال میں کتنے کشمیری بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھ گئے، انہوں نہیں پتا ہوگا۔پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے پوچھیں پچھلے دس سال میں کتنے کشمیری بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھ گئے، انہوں نہیں پتا ہوگا،ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے،کشمیر بھارتی فوج کے شدید شکنجے میں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بجائے آج بھی نواز شریف نے اپنا ہی رونا رویا،نااہلی نواز شریف کے لیئے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی،نواز شریف کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنے لگ گئے ہیں،نواز شریف صاحب ! سن تو سہی جہاں میں ہے ترا فسانہ کیا، کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے خلاف لندن میں بھی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں،لندن تحقیقات کی قصوروار بھی عدلیہ کو ٹھہرائیں گے،یا ان تحقیقات کے خلاف نواز شریف لندن میں احتجاج کریں گے،مقام عبرت ہے کہ ابھی حکومت اپنی ہی ہے لیکن نواز شریف در بدر ہیں۔(رڈ)



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…