پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملک دشمنوں کا ایک اور گھناؤنا وار، چینی باشندوں پر حملہ، ایک چینی شہری ہلاک، دو افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چینی شہری ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زم زمہ میں سفید رنگ کی کارنمبرBC-526پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم چینی باشندہ چینزو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد شپنگ کمپنی کے ملازم ہیں، چینی شہریوں کو سیکیورٹی دی گئی تھی لیکن واقعے کے وقت وہ بغیر سیکیورٹی سفر کررہے تھے۔ شواہد کی روشنی میں شبہ ہے کہ چینیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں۔زخمی حسن عباس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔علاقہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے غیرملکی باشندے کے ساتھ گاڑی میں ایک اور شخص موجود تھا،جو فائرنگ کے بعد گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا۔پولیس کے مطابق غیرملکی جس گاڑی میں سوار تھا اسے نامعلوم ملزمان نے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری، ٹکر مارتے ہی ملزمان نے غیر ملکی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کی کوشش لگتا ہے، جبکہ فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9خول ملے ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…