نیویارک(این این آئی) ایکشن، فکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’’جومانجی ویلکم ٹو دا جنگل‘‘ کا سحر نہ ٹوٹ سکا۔ جادوئی گیم کے ذریعے انوکھی دنیا میں لے جانے والی فلم نے مزید ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے ویک اینڈ پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ رواں ہفتے دوسرے نمبر پر سائنس فکشن فلم “میز رنر تھری” رہی۔ فلم نے ایک کروڑ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ ہارر فلم ونچسٹر نوے لاکھ ڈالر اکٹھے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
سائنس فکشن ، سسپنس ،مسٹری ، تھرل اور ڈراما سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم ’میز رَنر ‘اس ہفتے ایک ارب 12 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے اس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لیا جاتا ہے ۔اور اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم ونچیسٹر ایک ارب دو کروڑ سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہی ۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے بارے میں ہے جس کے شوہر اور بیٹے کی اچانک موت ہو جاتی ہے۔ دہشت ناک گھر میں مقیم یہ خاتون فیملی کی موت کے بعد تنہائی کا شکار ہو کر پر اسرار قوتوں کے قبضے میں آجا تی ہے اوررونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات کا سامنا کرتی ہے ۔