اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات :ورک ویزے سے متعلق نئے قانوں کا اطلاق (آج) ہوگا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارا ت میں ورک ویزا کے حصول کیلئے نئے قانون کا اطلاق (آج )بروز پیر سے ہوگا۔ٖٖٖغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو متحدہ امارات حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورک ویزے سے متعلق نئے قانون کا اطلاق(آج)پیر سے ہوگا، ورک ویزا حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کو اپنے ملک کی پولیس سے کیریکٹر سرٹیفیکٹ لینا ہوگا۔

ورک ویزہ لینے والے افراد کو اماراتی سفارت خانے سے اس کی تصدیق بھی کرانی ہوگی جب کہ کیرئیر سرٹیفکٹ کا اطلاق سرٹیفکٹ لینے والے شخص کے اہلخانہ پر نہیں ہوگا۔متعلقہ حکام نے اپنی رپورٹ میں واضح کہا ہے کہ سیاحوں اور طالبعلموں پر کیرئیر سرٹیفکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کا مقصد ملک میں جرائم پیشہ افراد کے داخلے کو روکنا ہے۔دبئی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم کا کہنا ہے کہ غیرملکی شہریوں کا اپنے ممالک سے سرٹیفکٹ کے حصول کا مقصد متحدہ عرب امارات میں جرائم کی روک تھام اور اس کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے طریقہ کار سے ایسے افراد جو جرائم میں ملوث ہیں انہیں اپنے ملک میں ہی جرائم سے صاف ہوکر یو اے ای میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…