جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

یوم یکجہتی کشمیر (آج )جوش و خروش سے منایا جائیگا، عام تعطیل ہوگی

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کراچی( این این آئی )پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا، ملک میں عام تعطیل ہوگی، اس سلسلہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق آج پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی او ربھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی ۔ اسی طرح مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی ۔کوہالہ پل، منگلہ پل اور پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے دوسرے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ملک بھر کی اہم شاہراہوں پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تحاریر پر مبنی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔پنجاب اسمبلی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج (پیر) کے روز خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی ۔کشمیری ثقافت اورروایات کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی پروگرام اور فیسٹول بھی منعقد کئے جائینگے دیگر کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی ظلم وبربریت بے نقاب کرنے کیلئے تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی جائے گی اور بعد ازاں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام موچی گیٹ میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا ۔

جس سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس حوالے سے پاکستان کا سفارتی عملہ پاکستانی کمیونٹی کی معاونت سے خصوصی پروگرامز منعقد کریں گے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے اور یورپی یونین کے مختلف ممالک میں بھی ریلیاں ہوں گی۔

پیرس میں پاکستانی اور سکھ برادری عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالتزاری کی طرف مبذول کرانے کیلئے ایفل ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔آج کے دن کی مناسبت سے ٹی وی چینلز اورریڈیوپاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے جبکہ اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…