جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پارلیمنٹ کو گالیاں د ینے والوں کو اپنے ہاتھ سے جوتے ماروں گا،عابد شیر علی

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(سی پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو گالیاں د ینے والوں کو اپنے ہاتھ سے جوتے ماروں گا، مسلم لیگ (ن) کو کنارہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ناممکن ہے،عمران خان ہیلی کاپٹرکویلوکیب کی طرح استعمال کررہاہے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ جلسے اورجلوس کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔

عمران خان ہیلی کاپٹرکویلوکیب کی طرح استعمال کررہاہے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ یہ سارے چور ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، سزادینا عدالتوں کاکام ہے،سیاستدانوں کانہیں۔عابدشیرعلی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے ہارس ٹریڈنگ کی سیاست دوبارہ شروع کردی، زرداری پیسوں کے ذریعے ضمیر خریدنے آئے ہیں ،ضمیر فروش سیاست کاراستہ ہمیشہ کیلئے روکناچاہیے جبکہ زرداری کے پیسے ایان علی کے ذریعے ملک سے باہر جاتے رہے ہیں، یہ پیسے کے استعمال سے سیاست کو گندا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کرنا سیالوی صاحب کاحق ہے۔وفاقی وزیر مملکت کا کہناتھا کہ شیخ رشید کے خلاف نیب میں جانا چاہئے تاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے، یہ شخص سائیکل پر جاتا تھا ،ارب پتی کیسے بن گیا؟ مہران بینک لوٹا گیا ، اس کا حساب کون کریگا؟ شیخ رشید انتشار کی سیاست چاہتا ہے، جنہوں نے پارلیمنٹ کو گالیاں دیں ان کواپنے ہاتھ سے جوتے ماروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کے انجن چوری کرکے بیچے، شیخ رشید کا بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکالی جائے۔عابد شیر علی نے کہا کہ شروع سے کہتے تھے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ہیلی کاپٹر کو یلو کیب کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان نے ہیلی کاپٹر سے کے پی کے حکومت کو نقصان پہنچایا جب کہ یہ کوئی پنکی آنٹی کا ہیلی کاپٹر نہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…