بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی کرنسی میں لین دین کی اجازت پاکستان کو مہنگی پڑ گئی،’’یوآن‘‘ کی قیمت میں اچانک اتنا زیادہ اضافہ کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) چین کے تاجروں کو مقامی کرنسی میں لین دین کی اجازت کے نتیجے میں افغانستان ایران کے بعد اب چائنیز ٹریڈرز بھی مقامی مارکیٹ میں متحرک ہوگئے ہیں۔منی مارکیٹ کے باخبر ذرائع نے کو بتایا کہ غیرملکی تاجروں کی جانب سے

اپنی مصنوعات خوددرآمد کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت اور بعد ازاں اوپن مارکیٹ سے زرمبادلہ میں منتقل کرکے اپنے ممالک کو ترسیل سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر و دیگر غیرملکی کرنسیوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں چائنیز کرنسی کی قدر 14 روپے کی مارکیٹ ویلیو سے 30فیصد بڑھ کر17 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پا کستا ن کے صدر ملک بوستان نے بتایا کہ بدھ کو ایک اجلاس میں انہوں نے اسٹیٹ بینک حکام کوڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے سے متعلق وجوہات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہے کہ چائنیز ٹریڈرز کی مقامی مارکیٹوں میں زیادہ متحرک ہونے اور ڈی ویلیوایشن کی پھیلتی ہوئی افواہوں کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی یومیہ ڈیمانڈ بڑھ کر 5 ملین ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں حکومت کو تجویز دی کہ وہ مقامی کرنسی میں لین دین کرنے والے افغانستان ایران اور چائنیز ٹریڈرز کی مانیٹرنگ کا میکنزم ترتیب دے تاکہ پاکستان کی معیشت اور روپیہ غیر مستحکم ہونے سے بچ سکے۔۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…