لاہور ( این این آئی) فلائی کنٹرول پروگر ام سے دنیا بھر میں پاکستانی کینو کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ پروگرام سے پھل کی مکھی کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے یہ چار سالہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی کینو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی کینو کی درآمد پر عائد کوٹہ کے خاتمے سے کینو کے جاری برآمد سیزن کے دوران برآمدات 60ہزار ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے۔
گزشتہ سال انڈونیشیا کو 36ہزار ٹن کینوبرآمد کیا گیا تھاجس سے قومی خزانے کو 19.8ملین ڈولر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا ۔انڈونیشیا کی وزارت تجارت کی جانب سے پاکستانی کینوکی درآمدات پر عائد کوٹہ کے خاتمے سے اس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور امید ہے کہ کینو کے حالیہ برآمدی سیزن کے دوران برآمدات 60ہزار ٹن تک بڑھ جائے گی۔ برآمدات کے فروغ سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے استحکام اور اضافے میں مدد ملے گی۔