ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ کسی انڈین یا ہالی ووڈ فلم کانہیں بلکہ پاکستانی ہارر مووی کا پوسٹرہے،فلم ’’پری‘‘نے سب کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے، بالی ووڈ والے بھی حیران رہ گئے ، ہر طرف دھوم مچ گئی

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)خوف و دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوف ٗدہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو ہیں جو نمائش کیلئے پیش بھی کی گئی ہے۔ہدایتکارو رائٹرسید عاطف علی کی یہ فلم ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم کنجیورنگ سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے پر اسرار گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں رہائش پذیر

خاندان کو خطرناک واقعات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔مافوق الفطرت مخلوق کے زیر اثر اس گھر میں پر اسرار موت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے تمام گھر والوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے جہاں سے بچ کر زندہ نکلنا مشکل ہو جاتاہے۔پروڈیوسر اور میوزیک ڈائریکٹرمسعود عالم کی اس سنسنی خیز فلم میں معروف اداکارقوی خان، راشد ناز، خوشی، جنید اختراور فائق عصاماہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔یہ ہارر تھرلر فلم ایک روز قبل2فروری سے سب کے ہوش اڑانے کیلئے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…