ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی کوئی طاقت سعودی عرب اور پاکستان میں اختلافات پیدا نہیں کر سکتی،شہباز شریف

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت سعودی عرب اور پاکستان میں اختلافات پیدا نہیں کر سکتی اور دو بھائیوں کا ملنا دشمن کے منہ پر طمانچہ ہے جبکہ پاکستان کی معاشیترقی میں سعودی عرب کا تعاون ناقابل فراموش ہے اور پاکستان پر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ امام کعبہ کی آمد پر ہر پاکستانی آنکھیں بچھائے ہوئے ہے اور ان کو دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں امام کعبہ کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں شریک شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دشمن جتنی بھی کوشش کر لے سعودی عرب اور پاکستان میں دوریاں پیدا نہیں کر سکتا اور دونوں کے ملنے سے دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ پاکستان کی عوام ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ رہے گی اور حرمین شریفین کی حفاطت کے لئے ہر مسلمان جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن اور جنگ میں سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں سعودی عرب کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور سعودی عرب نے جتنا پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس کا الفاظ میں شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی آمد پر ہر پاکستانی آنکھیں بچھائے ہوئے ہے اور امام کعبہ کی آمد ہمارے لئے باعث خیر و برکت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…