ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ کو پچیس سال سے جانتا ہوں،ان دونوں میں کیسے تعلقات تھے؟ معروف قانون دان خواجہ نوید کے انکشافات

datetime 2  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ ڈیفنس سلطان مسجد میں ادا کی گئی،جس میں انکے عزیز و اقارب اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ، نمازہ جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر ، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، عارف علوی ،سعید غنی سمیت کئی سیاستدانوں نے شرکت کی

اس موقع میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معروف قانون خواجہ نویدنے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی اور میں نے ایک ساتھ 1973 میں قانون کی تعلیم حاصل کی ۔فریحہ کو پچیس سال سے جانتا ہوں۔ دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ معمولی نوک جھوک ہوتی رہتی تھی۔ کل نہ جانے کیسے یہ واقعہ پیش آگیا۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ سے پہلے کوئی بھی رائے دینا قبل از وقت ہے۔فریحہ رزاق کو ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور نے میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ایم این اے فریال تالپور نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی پیپلز پارٹی میں اعلی مقام کے رہنما تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اصول پسند، جرائتمند اور زیرک سیاستدان تھے۔ ایم این اے فریال تالپور نے کہا کہ میر ھزار خان بجارانی اور فریحہ رزاق کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے بارگاہِ الاہی میں مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے دعا کرتے ہوئے سوگواروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ ڈیفنس سلطان مسجد میں ادا کی گئی،جس میں انکے عزیز و اقارب اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ، نمازہ جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر ، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، عارف علوی ،سعید غنی سمیت کئی سیاستدانوں نے شرکت کی

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…