منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

زلزلے کے جھٹکوں نے 15سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ میں تھانہ پڑانگ کی حدود ماجوکے میں15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش زلزلے  نے ناکام بنادی۔ملزمان نے لڑکی کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بھی بنالی،گھروالوں کو پولیس میں رپورٹ نہ کرنے کی دھمکی ۔ عائشہ کی والدہ چیخ وپکار کرتی ہوئی تھانہ پہنچ گئی۔پڑانگ پولیس نے اعظم اور واصف کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلناز زوجہ فقیر گل

سکنہ ماجوکے نے پولیس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں رشتہ داروں کے گھر ختم القرآن کے سلسلے میں گئی  ہوئی تھی کہ اس دوران اعظم ولد بشیر اور وا صف ولد نوشاد دیوار پھلانگ کر میرے گھرمیں داخل ہوئے اور میری بیٹی مساة عائشہ پر پستول رکھ برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنائی اور زبردستی بد فعلی کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران زلزلے کے شدید جھٹکے شروع ہوگئے جن کی وجہ سے ملزمان میری بیٹی کو چھوڑ کر گھر سے نکل گئے ۔ملزمان نے راستے میں مجھے اور میرے بھائی کو بھی دھمکی دی کہ اگر اس سلسلے میں پولیس میں جانے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔ گلناز نے کہا کہ میں گھر میں موجود نہیں تھی اور شوہر محنت مزدوری کے لئے گیا تھا۔گھر آکر بیٹی نے سارہ قصہ سنایا۔میں ایک غریب اور بے بس خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اگر انصاف نہ ملاتوخاندان سمیت ہر قسم کا احتجاج کرونگی۔اس موقع پر ایس ایچ او پڑانگ منظور خان نے کہا کہ عائشہ کی والدہ کی رپورٹ پر اعظم اور آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ زیادتی کے پے در پے ہونے والے واقعات کے بعد ملک بھر میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…