اسلام آباد (این این آئی)قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو سزا کے خلاف سپریم کورٹ کے لارجربینچ کے سامنے اپیل کا اختیار حاصل ہے ٗ فیصلے کے اثرات دورتک جائیں گے۔سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نیتوہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کی سزا کو غیرمتوقع قراردیدیتے ہوئے کہا کہ فیصلے کیاثرات دورتک جائیں گے اور اب عدالت کوباقی کیسز میں بھی نوٹس دینا ہوں گے۔سینئرقانون دان بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ فیصلے میں کچھ نیا نہیں ٗ اپیل کے معاملے
پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے لارجربینچ کے سامنے اپیل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کے دیگر بہت سے رہنما عدلیہ اور اس کے سنائے گئے فیصلوں کے خلاف متعدد بار اعتراضات کرچکے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نوازشریف دیگر رہنما شامل ہیں، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے فیصلے سے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کی راہ کھلی ہے اور مستقبل میں اس قسم کے مزید فیصلے بھی متوقع ہیں۔