منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جنوری2018ء میں بچوں اور خواتین کے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ،انتہائی شرمناک اعداد و شمار سامنے آگئے

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں بچوں اور خواتین کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں جس کے باعث عدالتوں میں بھی ان وارداتوں کے مقدمات کی بھرمار ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق جنوری میں خواتین، بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں بھی حیرتناک اضافہ ہونے کے بعد کراچی بھر کی عدالتوں میں بھی

ان مقدمات میں اضافہ ہوگیا جبکہ عدالتوں میں دو ہزار سے زائد خواتین،بچوں کے اغوا و زیادتی کے مقدمات التوا کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق لڑکیوں اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے بعد کراچی بھر کی عدالتوں میں ایک ماہ میں عورتوں کے اغوا و زیادتی کے مقدمات میں سینکڑوں ملزمان پیش کئے گئے، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ عوامی کالونی، سرجانی ٹاؤن، کورنگی انڈسٹریل ایریا، سمیت شہر کے دیگر تھانوں میں مختلف لڑکیوں اور بچوں کے اغوا و زیادتی کے مقدمات درج کئے گئے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کی زیر دفعہ 161 کے تحت مقدمات کی پیشگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں 13 سالہ بچی اور بچے کے اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان بھی عدالت میں لائے گئے جبکہ تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے اغوا ہونے والی 16 سالہ رمشا اور اس کی سہیلی مسکان زوجہ اویس کو پیش کیا گیا بتایا کہ دونوں سہیلی ہیں اور اپنے اپنے اہل خانہ سے گھریلو ناچاقی پر گھر سے فرار کے بعد گرفتار کرکے تھانے لایا گیا ہے اور ان کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے جبکہ لاہور پولیس نے بھی دوشیزہ اغوا کیس میں دو ملزمان کو سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔شہری حلقوں نے اغوا کی وارداتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…