منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ کروڑوں لوگ نہیں مانتے،طلال چوہدری بھی عدلیہ پر تنقیدکیلئے میدان میں آگئے ،کا نہال ہاشمی کی نا اہلی پرشدید رد عمل ،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے نہال ہاشمی کی نااہلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ایسے فیصلے کریں جس سے خوف کے بجائے عزت بڑھے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کےرہنما طلال چودھری نے کہا کہ کالے کوٹ والے کس طرح عدالتوں پر حملہ کرتے اور دروازے توڑتے ہیں ٗاس پر تو کوئی کارروائی نہیں ہوتی، توہین عدالت کے اتنے سارے کیسز ہیں، جب کوئی معافی مانگ لیتا ہے تو عدالت معاف کردیتی ہے، تو کیا سارے فیصلے (ن)

لیگ والوں کے خلاف ہی ہوں گے۔طلال چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ کروژوں لوگ نہیں مان رہے، مخالفین چاہتے ہیں پوری (ن) لیگ کو سزا ہوجائے اور نااہل کر دیا جائے، نہال ہاشمی کے بیان پر(ن) لیگ نے ضابطے کی کارروائی بھی کی تھی، ہمیں کوئی اعتراض نہیں اگرسب کیلئے ایک اجیسا اصول اپنا لیا جائے، خدارا ایسے فیصلے کریں جس سے خوف کے بجائے عزت بڑھے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر5 سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…